9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:19
اپنے کتے کی نقل اُتارتی بچی کا سر گارڈن کی گرِل میں پھنس گیا
جنگ نیوز -
لندن . . . . . چھوٹے بچوں کی شرارتوں سے کون واقف نہیں ہوتا لیکن کبھی کبھی یہ چھوٹی موٹی شرارتیں نقصان اور تکلیف کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوابرطانوی کاؤنٹی ویسٹ مڈلینڈ سے تعلق رکھنے والی 4سالہ بچیRachel Warrenکے ساتھ۔ریشل نامی اس بچی نے اپنے گھر کے پالتو کتے کو گارڈن میں نصب دھاتی جنگلے سے سر نکالے باہر جھانکتے دیکھا تو اس کی نقل اتارنے کی ٹھانی۔ ریشل نے کتے کی نقل تو بخوبی اُتار لی تاہم اپنا سر جنگلے میں پھنسا لیابس پھر کیا تھا پہلے تو بچی کی ماں نے خود ہی اسے جنگلے سے آزاد کروانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کی صورت میں انہیں بلا آخر فائر فائٹر رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں جنہوں نے بعدازاں جنگلا کاٹ کر بچی کا سرباہر نکلوالیا۔