9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:19
ڈیوس کپ:بارش کے باعث ڈبلز اور ریورس سنگلز ایونٹ کل کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
سیول . . . . . . ڈیوس کپ ٹینس ٹائی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ڈبلز مقابلے بارش کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ، اب کل ڈبلز اور ریورس سنگلز میچز کھیلے جائیں گے ۔ جنوبی کوریا کے شہر گیمی چون میں آج ڈبلز مقابلے ہونا تھے ، لیکن شدید بارش کی وجہ سے یہ مقابلے ملتوی کردیئے گئے ۔ اب پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کے دوسرے راوٴنڈ کی ٹائی میں کل ڈبلز ایونٹ اور ریورس سنگلز میں اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی جنوبی کوریا کے یونگ کیولم اورکیو ٹائی سے مقابلہ کریگی ، جبکہ جمعے کو کھلاڑی اعصام الحق اورعقیل خان کو سنگلز ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔