9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:19
شاہ رخ، دیا مرزا اور زید خان کی فلم میں بطور مہمان اداکارنظر آئیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . دوستوں کا ساتھ نبھانا کوئی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے سیکھے جنہوں نے صرف دوستی کی خاطر اداکارہ و فلمساز دیا مرزا اور زید خان کی فلم میں مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہونے کی آفر قبول کرلی ہے۔ شاہ رخ جو آجکل اپنی فلم Ra Oneکی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اسکی پوسٹ پروڈکشن کاموں میں مصروف ہیں 15جولائی سے دیا مرزا اور زید خان کی فلمLove Breakups Zindagiمیں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کیلئے وقت نکالیں گے۔ذرائع کے مطابق زید اور دیا کی اولین ترجیح ہریتک روشن تھے لیکن ان کے مصروف شیڈول کے باعث وہ اس کردار کے لیے دستیاب نہیں تھے لہٰذا ان دونوں اداکاروں نے اپنے بہترین دوست شاہ رخ خان سے مدد طلب کی جو فوری طور پر انکے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہوگئے۔