تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:31

ایمن الظواہری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے،لیون پنیٹا

جنگ نیوز -
کابل . . . . . امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا اچانک افغانستان کے دورے پر پہنچ گئے۔کابل آمد سے قبل لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ القاعدہ کا سربراہ ایمن الظواہری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے اور پاکستان کوکارروائی کرنی چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پہلے دورہ افغانستان کے موقع پرکابل پہنچنے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ القاعدہ کو شکست دینا اسٹریٹیجک طور پر ممکن ہے اور اس مقصد کیلئے یکسوئی سے کام کرتے ہوئے سی آئی اے کے ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اگر امریکا القاعدہ کے بقیہ 20 اہم کمانڈرز کو ہلاک یا گرفتار کرلے تو القاعدہ کو شکست دی جاسکتی ہے۔امریکی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ افراد پاکستان ، یمن،صومالیہ میں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے۔انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایمن الظواہری کے خلاف پاکستان کارروائی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.