تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:31

بجلی کا شارٹ فال چار ہزار آٹھ سو چار میگا واٹ برقرار

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ملک میں تیل اور گیس کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو سکا۔ شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کا شارٹ فال چار ہزار آٹھ سو چار میگا واٹ ہے، بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار اکیاون میگا واٹ جبکہ پیداوار صرف تیرہ ہزار دو سو چوالیس میگا واٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اس وقت بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار ایک سو پینسٹھ میگا واٹ اور تھرمل ایک ہزار نو سو پینسٹھ ہے۔ رینٹل پاور سے ایک سو چوہتر میگا واٹ جبکہ آئی پی پیز سے پانچ ہزار نو سو ستر میگا واٹ حاصل ہو رہے ہیں۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کے ای ایس ای کو سات سو تیس میگاواٹ بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.