تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:31

ساہیوال :سینٹرل جیل میں قید حوالاتی کی مبینہ خودکشی

جنگ نیوز -
ساہیوال . . . . . سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مقدمے میں ملوث حوالاتی نے مبینہ طور پر اپنی شلوار کے آزار بند کا پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔سپرنٹنڈنٹ جیل کامران انجم کے مطابق قتل کے مقدمے کا ملزم اعجاز احمد ذہنی مریض تھا جس پر اسے جیل کے اسپتال داخل کروا دیا گیا۔ موقع پا کر اعجاز نے اپنی شلوار کے ازار بند کا پھندہ بنایا اور پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دیا گیا۔ حوالاتی اعجاز احمد منچن آباد ضلع بہاولنگر کا رہائشی تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.