9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:42
ٹاڑگٹ کلرز پکڑنا آسان نہیں،حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا، منظوروسان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ کے نئے وزیرداخلہ منظوروسان کا کہناہے کہ ان کے پاس کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے الٰہ دین کا چراغ ہے نہ جادوکی چھڑی۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز کو پکڑنا آسان نہیں ہوتا،کچھ وقت دیا جائے،157ملزمان کوحراست میں لیااورجو تمام ٹارگٹ کلرز ہیں۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں میڈیاسے گفتگومیں منظور وسان کاکہنا تھا کہ وہ سب کو لیکر چلیں گے ، سب سے مدد مانگیں گے، لیکن انہیں سندھ حکومت کی رٹ بھی بحال رکھنی ہے،منظور وسان نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدثابت ہورہاہے کہ کراچی تباہ ہورہاہے،مگرامیدہے کہ جلدایسے حالات ہوجائیں گے کہ رحمان ملک کو کراچی آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایک سوال کے جواب میں سندھ کے نئے وزیرداخلہ کاکہنا تھاکہ کراچی میں4روزمیں77افراد ہلاک ہوئے،ٹارگٹ کلرزکوپکڑنا آسان نہیں ہوتا،کچھ وقت دیاجائے،157ملزمان کو حراست میں لیااورحراست میں لیے گئے تمام افراد ٹارگٹ کلرز ہیں۔