تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:42

کراچی میں کمشنری نظام کی بحالی، اے این پی کا خیرمقدم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں کمشنری نظام کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہرقائد میں بحالی امن کے ہر حکومتی اقدام کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اے این پی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہدخان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کمشنر نظام کی بحالی سے کراچی میں امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہا کہ شاہی سید کی قیادت میں اے این پی کا وفد پیر کو صدر آصف زرداری سے ملاقات کرے گا،اس میں وہ پارٹی سربراہ اسفندیار ولی کی طرف سے صدر کو کراچی میں کئے گئے اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.