تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:42

افغانستان:افغان محافظ کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک،ایک زخمی

جنگ نیوز -
کابل . . . . . افغانستان کے جنوبی صوبے میں ایک افغان محافظ نے فائرنگ کرکے نیٹو کے دو فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔پولیس کے سربراہ جنرل قاسم جنگل باغ نے بتایا کہ ہفتے کو نیٹو فوجی صوبہ پنج شیر میں تعمیر نو کے ایک قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے جب اس محافظ نے فائرنگ کردی۔ نیٹو فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے محافظ بھی مارا گیا۔افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کاکہنا ہے کہ رواں سال اس کے 280سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.