تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:53

سلیم شہزاد کیس، صحافیوں کی واضح شرکت نہیں ہوئی،جسٹس ثاقب نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . صحافی سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے ، اس میں حالات و واقعات جاننے کیلئے آج سینئر صحافیوں کو بھی بلایا گیا ہے سلیم شہزاد کمیشن کے اجلاس میں اس کے ارکان چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس آغا رفیق ، صدر پی ایف یو جے پرویزشوکت کے ساتھ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے آئی جیز بھی شریک ہوئے ، سلیم شہزاد کمیشن نے حالات و واقعات جاننے کے لئے سینئرصحافیوں کو اجلاس میں بلا رکھا ہے، اس کے ساتھ تحقیقاتی کمیشن نے سلیم شہزاد کے ای میل اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی طلب کررکھا ہے ، اجلاس کے آغاز پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ کمیشن اجلاس میں سینئر صحافیوں کو شرکت کو اوپن رکھا تھا لیکن افسوس ہے کہ صحافیوں کی طرف سے واضح شرکت نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی موثرشرکت کے بغیر کمیشن کا کام آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.