9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:53
فیصلہ کن ون ڈے: انگلینڈ کا سری لنکا کو جیت کیلئے 269رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
اولڈ ٹریفورڈ . . . . . پانچویں ایک روزہ میچ میں جوناتھن ٹروٹ اور ایوان مورگن کی نصف سنچریز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 269 رنز کا ہدف دیا ہے۔اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، گریگ کیویسٹر اور الیسٹر کوک نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز جوڑ کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ، لیکن آف اسپنر سورج رندیو نے الیسٹر کوک کو 31 رنز پر پویلین بھیج کر اس پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا ،گریگ کیویسٹر 43رنز بناکر پویلین لوٹے ، کیون پیٹرس بھی صرف 5رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے ، اس موقع پر ٹروٹ اور مورگن نے 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لڑکھڑا کیا ، لیکن ان کے بعد سورج رندیو نے کسی بھی بیٹسمین کو وکٹ پر زیادہ دیر ٹکنے نہیں دیا ، انگلینڈ نے 9وکٹ پر 268 رنز اسکور کیے ، ٹروٹ نے 72اور مورگن نے 57 رنز بنائے ، رندیو نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔