تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:55

گورنر اپنا عہدہ بے توقیر نہ کریں، سینئرمشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب کے سینئرمشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب اختیارات سے تجاوز کرکے اپنے عہدے کوبے توقیر نہ کریں۔ لاہور میں گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے سردار ذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کو چاہیے کہ آئینی ذمہ داریوں سے متعلق اپنے رفقاء سے مشورہ کریں اورصوبے کے منتخب سربراہ کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا کرخود کوگلی کوچوں میں رسوا نہ کریں ،کہیں ایسا نہ ہوکہ واپسی پر لطیف کھوسہ کو وکالت کا پھٹہ بھی نہ ملے۔ ذولفقارکھوسہ کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ برطانوی حکومت کی دعوت پر لندن گئے ہیں اور سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.