9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:55
سندھ میں کمشنری نظام کو بحال کرناوقت کی ضرورت تھی،قائم علی شاہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے سندھ میں کمشنری نظام کو بحال کرناوقت کی ضرورت تھی،کراچی اورحیدرآباد کی حیثیت پر علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ ٰہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ عوام کمشنری نظام کو مانتے تھے،اس نظام نے عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ان کاکہنا تھا کہ کنکرنٹ لسٹ ختم ہوچکی ہے،اختیارات صوبوں کومل چکے ہیں یہ صوبوں کاحق ہے کہ کتنے اختیارات اپنے پاس رکھیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پولیس کے اختیارات اس کوواپس کردیئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایاکہ کراچی اورحیدرآباد کی حیثیت سے متعلق الگ نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے اورکوشش ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات کاعمل چلتا رہے۔