9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:55
آئندہ بلدیاتی انتخابات کمشنری نظام کے تحت ہونگے،وفاقی وزیرقانون
جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . . . وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت نے کمشنری نظام قائم کردیا ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات اسی نظام کے تحت ہونگے۔ ایم کیوایم کی جانب سے کمشنری نظام کی مخالفت اْن کی اپنی حکمت عملی ہے۔وہ حیدرآباد میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر صاحب زادہ ابوالخیر زبیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ تمام لوگوں نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔اسی لیے پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پر عمل کرنے کے لیے کمشنری نظام کو بحال کرنے کا اعلان کیا۔ ہنگامی صورت حال میں مجسٹریسی نظام کی بہت ضروت تھی۔ مشرف کا نظام صوبائی خودمختاری سے متصادم تھا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو غیر آئینی تبدیلی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنے کیلئے مخالفین کو الائنس بنانا پڑرہے ہیں، گرینڈ الائنس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔