تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:55

عمران خان کا حکومت کے پہلے 100دن کی ترجیحات کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت میںآ نے کے بعد سب سے پہلے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ سے نکل کر کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کریگی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دن کی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملٹری آپریشنز فوراً بند اور فوج کی جگہ ایف سی تعینات کی جائیگی۔ امن ومفاہمت کے لیے گرینڈ جرگہ جبکہ سوات اور فاٹا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ڈرون حملے فوراً بند کرائے گی ، پاکستان میں امریکی بیسز اور انٹیلی جنس مراکز تین ماہ کے اندر بند اور تمام غیر ملکی خفیہ ایجنسیز کے اہلکاروں کے ویزے ختم کر دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ان کی حکومت نیٹو سپلائی روک دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.