9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:6
پنجاب کے اعلیٰ افسران کاگورنر کو سیلاب پربریفنگ دینے سے انکار
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران نے گورنر سردار لطیف کھوسہ کو سیلاب سے متعلق بریفنگ دینے سے انکار کر دیا۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف لندن کی ٹھنڈی ہواوٴں میں وقت ضرورگزاریں مگر آئینی ذمہ داریاں بھی پوری کریں اور فلڈ رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیے جانے والے افسروں کو ترقیاں دینے کے بجائے مقدمات درج کرائیں۔گورنر ہاوٴس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ انھیں صوبے کے انتظامی معاملات سے آگاہ رکھنا پنجاب حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی واقعے پر آئی جی پنجاب کو طلب کیا تومعلوم ہوا وہ رائیونڈ میں ہیں حالانکہ شہبازشریف آج کل لندن میں ہیں،، ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر کو آئی جی اور پنجاب حکومت کے اس رویے کے بارے میں خط لکھ رہے ہیں۔گورنر کھوسہ نے کہا کہ فلڈ رپورٹ سردخانے میں پڑی ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف لندن سے واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔