9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:6
کچھ لوگ جیل میں بیٹھ کر کراچی کا امن خراب کر رہے ہیں،رحمن ملک
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاراکاکہنا ہے کہ کمشنری نظام کا مطالبہ کیا تھاجو پوراہوگیا،اب کراچی میں حالات کی بہتری کیلئے فوج کامطالبہ کرتے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ جیل میں بیٹھ کر کراچی کا امن خراب کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے کنگری ہاؤس کراچی میں پیر صاحب پگاراسے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پیر صاحب پگاراکا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام فوج کیلیے تیارہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کمشنری نظام کے نفاذ سے متعلق حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔میڈیا کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کاکہنا تھا کہ ایف سی عوام کی حفاظت کیلئے لائی گئی ہے۔کراچی کے حالات کوانتظامی سطح پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جیل میں بیٹھ کر بھی کراچی کے حالات خراب کررہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بتایاکہ کراچی کے کشیدہ علاقوں کٹی پہاڑی ، قصبہ میں رات گئے آپریشن کیا گیاہے۔اس دوران جس پر بھی شک ہوا اسے گرفتار کیاگیا۔