تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:6

امریکا کو یس باس نہیں کہتے، وہی کرینگے جو قوم کے مفاد میں ہوگا، گیلانی

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت کیلئے حکومت میں رہنا ضروری نہیں ،آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔عوام کو گرینڈ الائنس پر اعتماد نہیں،ق لیگ کو ساتھ لے کر چلیں گے۔امید ہے ایم کیو ایم بھی واپس آ جائیگی۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے یہ بات لاہور ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر لاہور پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو میں کہی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اقتدار کا لالچ نہیں ،وہ نہیں کریں گے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہو گا۔پنجاب حکومت کو بھی نہیں گرائیں گے،چاہتے ہیں سسٹم چلتا رہے، ق لیگ کو ساتھ لے کر چلیں گے،امید ہے ایم کیو ایم بھی واپس آ جائے گی۔سلیم شہزاد قتل کیس سے متعلق سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے ،اگر مائیک مولن کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو کمیشن کو پیش کریں،موجودہ حکومت نے امریکا کے سامنے خودمختاری قائم کی ہے ،ماضی میں تو ایک فون پر فیصلے ہو جاتے تھے، ہم امریکا کو یس باس نہیں کہتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف بلوچستان میں مقدمہ درج ہے،آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرنیوالی مسلم لیگ ن پنجاب میں مقدمہ درج کیوں نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں فارورڈبلاک نہیں بنایا ،نہ ہی ہارس ٹریڈنگ کی،جب کچھ لوگ غیر ہو گئے تو ہم بھی بدل گئے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائی ہے اور معاملات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.