9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:6
نیویارک ٹائمز کی رپورٹس پر ترجمان پاک فوج کی کڑی نکتہ چینی
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل اطہرعباس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی پر لگائے گئے تمام الزامات کوبے بنیادقرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل اطہرعباس نے کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے نامعلوم امریکی ذرائع کے حوالے سے بے بنیاد خبریں شائع کی جارہی ہیں اور ایسی خبروں کے باعث ان کی دیگرخبروں کی سچائی پربھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ میجرجنرل اطہرعباس نے کہا کہ ماضی میں عراق جنگ میں بھی اخبار نے ایسی بے بنیاد خبروں پر معذرت کی تھی،اگر اخبار نے بغیرثبوت ایسی خبریں شائع کرنا جاری رکھا تو انہیں شایدپھر سے معذرت کرنا پڑے۔