10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:50
پاک فوج کی 80 کروڑ ڈالر کی امداد روکنے پر غور،امریکی عہدیدار
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. .. .ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کو دی جانی والی فوجی امداد منسوخ یا ملتوی پر غور کر رہی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکی فوجی ٹرینرزکونکالے جانے اور شمسی ایربیس سے سی آئی اے ڈرون آپریشن بند کیے جانے کی دھمکیوں سے امریکاناراض ہے اوراوباما انتظامیہپاکستان کی 800 ملین ڈالرز فوجی امداد روک سکتی ہے۔اخبارنے امریکی سینئر حکام کے حوالے سے لکھاہے کہ پاکستان کوسیکیورٹی کی مد میں دوبلین ڈالر کی امداد میں سے ایک تہائی سے زائد اسی کروڑ ڈالر کی فوجی امداد اورآلات کی فراہمی منسوخ یا ملتوی کی جاسکتی ہے۔