10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:50
سب کو مل کر کراچی کی صورت حال بہتر بنانی ہوگی، شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. . .وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا سرکاری دورہ کامیاب رہا ۔ان کا کہناہے کہ سب کو مل کر کراچی کی صورت حال بہتر بنانی ہوگی ۔برطانیہ کے 6 روزہ دورے کے بعد وطن واپسی پر لاہور ایر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ دورہ برطانیہ ہر لحاظ سے مفید رہا۔شہبازشریف نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری میں کرنے واالا بڑا ملک ہے۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔کراچی کی صورت حال کے متعلق شہبازشریف کا کہناتھاکہ سب کومل کر کراچی کی صورت حال بہتر بنانی ہوگی اور کراچی میں بدامنی ختم کرنا ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ برطانوی پارلے منٹ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات ہوئی ۔ان کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اچھی رہی،اورآیندہ بھی ایسی ملاقاتیں ہونگی۔