10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:1
جاپان میں7.3 شدت زلزلے کے جھٹکے ،سونامی وارننگ جاری
جنگ نیوز -
ٹوکیو . .. . . . . . جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔زلزلے کے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ میں کام کرنے والے ورکرز کو وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔