10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:1
اعجاز بٹ کے بیان سے مایوسی ہوئی ،دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہوں ،آفریدی
جنگ نیوز -
لندن. . .... . .. .پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے اعجاز بٹ نے انہیں خود ہی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا اگر الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ نے خود ہی انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا اور ان کی قیادت کے دوران کرکٹ ماہرین اور شائقین ٹیم کے اتحاد کی تعریفیں بھی کیا کرتے تھے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو مزید تنازعات میں ملوث نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ کاوٴنٹی کھیلنے میں مصروف شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی کردار کشی کی جارہی ہے لیکن وہ کچھ نہیں کہیں گے کیوں کہ انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعجاز بٹ نے جیوسوپر کو انٹر ویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو ون ڈے شاہد آفریدی نے ہروائے تھے۔