10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:1
ملک کے مختلف حصوں میں اگلے چوبیس گھنٹے میں بارش کاامکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . ... .. . . ملک کے مختلف حصوں میں اگلے چوبیس گھنٹے میں بارش کاامکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی اور وسطی پنجاب،سندھ کے اضلاع حیدر آباد اور میر پور خاص میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز خان پور میں 44 ملی میٹر، روہڑی میں 42 جیکب آباد میں 31 پشاور میں 30 سکھر میں 8 بہاول نگر میں 7 بالا کوٹ میں 5 اور جھنگ اور چلاس میں 3 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔