تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:45

سینئیر وزیر بننے کے بعد ذالفقار مرزا کا آزادی صحافت پر حملہ

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے سینیئر وزیر بننے کے پہلے دن ہی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا آزادی صحافت پر حملہ ،،جیو نیوز کی ٹیم کو کوریج سے روک دیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، ذوالفقار مرزا کی ہدایت پر گارڈز نے کیمرا،مائک ،بلٹ پروف جیکٹس ،ہیلمٹ اور ڈی ویز بھی چھین لییں۔کراچی میں سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا نے جیونیو ز کی ٹیم کے ساتھ اس وقت بدتمیزی کی جب ٹیم ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاوٴس مارکیٹ کے قریب ان کے وی وی آئی پی قافلے کی ویڈیو بنا رہی تھی۔صوبائی وزیر کے گارڈ ز نے جیو نیوز کو کوریج سے روک دیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ایک درجن سے زائد موبائل گاڑیوں کے ساتھ گھومنے والے ذوالفقار مرزا کے وردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس گارڈز نے ان کی ہدایت پر کیمرا،مائیک ، بلٹ پروف جیکٹس ،ہیلمٹ اور ڈی ویز چھین لیں،اور جیونیوز کی ٹیم پر بندوقیں تان لیں۔اس دوران ذوالفقار مرزا نے سینیئر صحافیوں سمیت میڈیا کے خلاف مغلظات اور نازیبا زبان استعمال کی ،سینیئرصوبائی وزیر مختلف پروگراموں کے اینکرپرسنز ،سینئر صحافیوں اورجنگ گروپ کو گالیاں بھی بکتے رہے،کچھ دیر بعد ان کے حکم ہر پولیس نے جیو نیوز کی ٹیم کو موبائل میں ڈالنے کی کوشش کی اس دوران سینئر وزیرموصوف نے رپورٹر شعیب برنی اور کیمرہ مین زبیرالدین کے آفس کارڈذ گلے سے کھینچ لیے۔۔صحافیوں نے سینیئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی جیونیوز کی ٹیم سے بدتمیزی کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.