تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:57

بلوچستان میں بارشیں،سیلابی پانی میں ڈوبنے سے3افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ، قلات، ژوب، سبی سمیت ملحقہ علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اندروں صوبہ ژوب،بارکھان میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کاسلسلسہ کوئٹہ ،ژوب،بارکھان،کوہلو ،لورالائی،موسیٰ خیل سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارکھان میں سیلابی پانی میں گاڑی بہہ جانے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئے ژوب میں بارہ سالہ لڑکا پانی کے سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا جبکہ لورالائی میں بارشوں سے دیوار گرنے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے۔ اوستہ محمد میں بجلی کے ٹاور گرنے کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ موسیٰ خیل میں بارشوں کے باعث ژوب سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں میں کسی بھی قسم کے نقصانات سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن بظاہر کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.