10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:53
اپر دیر میں افغان شدت پسندوں کے حملے،لوگوں کی نقل مکانی شروع
جنگ نیوز -
دیر…اپر دیر میں افغان شدت پسندوں کے حملے کے بعد علاقے کے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ شدت پسندوں کے حملے کو پسپا کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی کاروائی جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق اپر دیر کے علاقوں خڑاوٴ درہ، نصرت درہ اور سروٴ کلے میں میں چار روز قبل افغان شدت پسندوں نے علاقے میں حملہ کیا تھا۔ کے حملے کے بعد نصرت درہ، خراوٴ درہ اور کاتر وکلے اورسونئی درہ میں موجود لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد لوئر دیر اور اپر دیر کے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔دوسری جانب پاک افغان سرحدی علاقے میں موجود شدت پسندوں کے حملے کو پسپا کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کاروائی جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنا رہی ہے۔ اب تک چار روز کی کاروائی میں 41 شدت پسند مارے جاچکے ہیں۔