10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45
حکومت نے اپنے راج کیلئے برطانوی کمشنری نظام بحال کردیا، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنا راج قائم کرنے کے لئے برطانوی راج کے کمشنر نظام کو بحال کردیا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اورمسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پرگفتگو کی۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ دورہ حکومت جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ جمہوری نظام ہے،انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک کواس آمرانہ نظام سے بچانے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوجانا چاہیے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے الطاف حسین سے کراچی کے حالات، آزاد کشمیر الیکشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے سردار عتیق کو اورنگی ٹاوٴن اور قصبے کالونی میں گھروں پر حملوں ،لوٹ مار اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں اور زیادتیوں کے واقعات سے آگاہ کیا۔سردار عتیق نے کہا کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کرکے آزاد کشمیر کے پورے الیکشن کو مشکوک کردیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور سردار عتیق نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن کومنسوخ کرکے فوج کی نگرانی میں نئے سرے سے کرائے جائیں۔