10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:25
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا دائرہ 21شہروں تک بڑھادیں گے،شہبازشریف
اے آر وائی - لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا دائرہ صوبے کے پانچ شہروں سے بڑھا کر مزید سولہ شہروں تک بڑھادیاجائےگا۔
لاہور میں آشیانہ اسکیم کے دورے کےموقع پر میڈیاسے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا پہلامرحلہ رواں ماہ میں مکمل ہوجائےگا۔ ایک سوال کےجواب میں انھوں نے کہا کہ میڈیا کو پوراحق حاصل ہے کہ معاشرے کے ہر امور کو ذمہ داری کےساتھ اجاگر کرے۔