تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

ذوالفقار مرزا کی جیو نیوز کی ٹیم سے بدسلوکی، وکلا ، صحافیوں کی پرزورمذمت

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے سینئر وزیر ذوالفقار مرزا کی طرف سے جیونیوز کی ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کو سیاستدانوں، وکلا اور صحافیوں نے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سنیٹر ساجد میر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاستی جبر کے ذریعے آزادی صحافت کا گلا دبانے والوں کو مشرف کی آمریت کا انجام نہیں بھولنا چاہیے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری وسیم فاروق شاہد کا کہنا ہے کہ جیونیوز کی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی فسطائیت کی انتہا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جیو نیوز کی ٹیم پرسینئر وزیر ذوالفقار مرزا کی بدسلوکی آئینی حدود کی خلاف ورزی ہے۔ الیکٹرانک نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر وحید بٹ نے بھی جیو نیوز کی ٹیم پر سینئر وزیرذوالفقار مرزا کی طرف سے حملے کوحق کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔ پشاور کی صحافتی تنظیموں نے کراچی میں ذوالفقار مرزا کی جانب سے جیونیوز کے رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹ کے صدورنے دھمکیوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ صدر پشاور پریس کلب سیف الاسلام نے کہا کہ سیاست دانوں کو تحمل سے تنقید برداشت کرنا چاہیے جبکہ ذوالفقار مرزا دھمکیاں دینے کی بجائے کراچی پر توجہ دیں۔صدر کے ایچ یو جے ارشد عزیر ملک نے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اپنی توانیاں کراچی کا امن بحال کرنے پر صرف کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.