تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

دپیکا پڈوکون سلمان ،عامر اور شاہد کپور کی ہیروئن بننے کیلئے بے تاب

جنگ نیوز -
ممبئی…سپر ہٹ فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل جلوہ گر ہو کر بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون سلمان، عامرخان اور شاہد کپور کی ہیروئن بننے کیلئے بے تاب ہیں۔ اپنی ہم عصر ساتھی اداکاراؤں کر ینہ کپور اورکترینہ کیف کی طرح دپیکا پڈوکون بھی لگاتار سپر ہٹ فلمیں دینے والے سلمان اور عامر خان کے ساتھ فلم میں کا م کر نا چاہتی ہیں اور اپنی اس خواہش کا اظہار وہ کئی فلم سازوں سے بھی کر چکی ہیں۔ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ،تامل فلمو ں کے سپر اسٹار رجنی کانت، ابھیشک بچن ،اکشے کمار، رنبیر کپور،عمران خان،جان ابراہام کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور اب ان کی مطلوبہ فہرست میں سلمان ،عامرخان اور شاہد کپور شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.