10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7
ملتان :تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت برقرار
جنگ نیوز -
ملتان …ملتان میں تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔ملتان میں گزشتہ روز بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش کی وجہ سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہوئی تھی جو آج تیز دھوپ نکلنے کے باعث موسم شدید گرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔