تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

بلوچستان : مختلف واقعات میں5 افراد ہلاک، دولاشیں برآمد

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مختلف واقعات کے دوران پانچ افراد ہلاک اور دومسخ شدہ لاشیں برآمدکر لی گئیں جبکہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی گیس کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔کوئٹہ میں مختلف حادثات اورواقعات کے دوران تین افرادزخمی ہوگئے جبکہ لورالائی میں ختر روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹینکرز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو کو آئل فراہم کرنے والے ٹینکر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ میختر سے دو مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں ،مقتولین کوہلو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ڈیرہ بگٹی میں سولہ انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ گوادر میں ایک بنگلہ دیشی باشندے نے خود کشی کر لی۔ان تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.