تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

بنگلادیش:آئین کو اسلامی بنانے کے حق میں مظاہرہ، پولیس کا کریک ڈاؤن

جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلہ دیش میں آئین کو مکمل اسلامی بنانے کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاون ،آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔سیکڑوں افرادحکومت مخالف مظاہرہ کے لیے دارالحکومت ڈھاکامیں جمع ہوئے۔ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آج ہڑتال کی کال دی تھی،گزشتہ آٹھ روز سے جاری ہنگاموں میں بنگلہ دیش کی معیشت سست روی کاشکار ہے۔فیکٹریوں کے شہر Fatullah میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔مظاہرین نے پولیس پرپتھروں برسائے، ڈنڈوں سے حملہ کیااور ہائی وے بلاک کردی،جس سے پولیس اہلکاروں جواب میں پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فائرکیں، جس سے متعدد مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.