تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:41

پشاورمیں انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورمیں انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ جاری ہے جس میں صوبہ بھراورفاٹا سے ہزاروں امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پشاورکے کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں دس ہزار983 امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقہ جات سے ہے، انٹری ٹیسٹ کے لئے ایک ہزاراہلکاروں کا امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے لئے سیکورٹی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے اورپانچ سو پولیس اہلکاروں پرمشتمل نفری ڈیوٹی دے رہی ہے۔انجینئرنگ یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کا ایک مرکزایبٹ آباد میں بھی بنایاگیا ہے جس میں ایک ہزار617 امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.