10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:26
امریکا ایمن الظواہری بارے میں اطلاع دے ،کارروائی کرینگے، پاک فوج
جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے پاس ایمن الظواہری اور دیگر ہائی ویلیو ٹارگٹ کے بارے میں اطلاعات ہیں تو فراہم کرے ،انہیں ٹارگٹ کیا جائے گا۔ ایمن الظواہری کی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجودگی سے متعلق امریکی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف پہلے ہی آپریشن کر رہی ہیں،ایمن الظواہری کی موجودگی کی اطلاع ملی تو انہیں ٹارگٹ کیا جائے گا، ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں جو ملک اور عوام کے لیے خطرہ ہیں ،انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امریکی خفیہ ادارے پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔