10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:48
#خیبرپختونخوا: دریائے پنجکوڑہ، سوات اور جندی میں نچلے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے بیشتر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں تاہم دریائے پنجکوڑہ میں تیمرگرہ ،دریائے سوات میں چارسدہ روڈ اور دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈسیل پشاور کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔دریائے پنجکوڑہ میں تیمرہ گرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو9300کیوسک ہے جبکہ دریائے سوات میں چارسدہ روڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاوٴ 21444کیوسک ہے۔دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 5926 کیوسک ہے۔