تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:56

شام : قومی مذاکرات کیلئے گول میز کانفرنس جاری، اپوزیشن کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
دمشق…شام میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے قومی مذاکرات کوحزب اختلاف نے مسترد کردیا،شام کے دارالحکومت دمشق میں قومی مذاکرات کے لیے دوروزہ گول میز کانفرنس جاری ہے،کانفرنس میں نائب صدرفاروق الشراسمیت کئی علما اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصدکثیرالجماعت نظام کی اجازت، اور کئی دہائیوں کاپراناایمرجنسی لاء ختم کرناہے جس کاحصہ صدر بشار الاسد ہیں۔مذاکرات سے قبل اپوزیشن کے کئی رہنماوٴں نے عمل کا بائیکاٹ کردیا،ان کاکہناتھا کہ حکومت نے مظاہرین کے خلاف اپنا کریک ڈاوٴن ابھی تک نہیں روکا ،جن میں کم ازکم 1300 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.