10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:41
امریکانے پاکستان کی80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک لی
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . صدر بارک اوباما کے چیف آف اسٹاف ولیم ڈیلے نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی تقریباً 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک لی ہے۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف ولیم ڈیلے نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ امریکا نے پاکستان کی تقریبا ً80 کروڈ ڈالر فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیلے نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہیں اورپاکستان نے کچھ ایسے اقدامات کیے ہیں جوفوجی امداد روکے جانے کا سبب بنے۔ ڈیلے نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور تعلقات بہتر ہونے تک فوجی امداد کی کچھ رقم جاری نہیں کی جائے گی جبکہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روکی گئی رقم 80کروڑ ڈالر ہے۔