تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:51

امریکا نے پاکستان کی 80کروڑ ڈالر کی امداد روک لی

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کی اسی کروڑ ڈالر کی امداد روک لی۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے امریکی ٹرینرز کو نکالنے کا ردعمل ہے۔



وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف بل ڈیلے نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ پاکستان کی فوجی امداد روکی گئی ہے یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کی اجازت سے پاکستان کو دی جانی تھی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہیں پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات کیے جن کی بنیاد پر امداد روکی گئی بل ڈیلے نے واضح کیا کہ تعلقات بہتر ہونے تک فوجی امداد جاری نہیں کی جائے گی۔



امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ فیصلہ ریمنڈ ڈیوس کیس اور ایبٹ آباد اپریشن کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکی ملٹری ٹرینرز کو نکالنے کا ردعمل ہے۔ رقم میں سے تقریباً تین سو ملین ڈالرزپاک افغان بارڈر پر فوجی دستے تعینات کرنے کی مد میں ادا کئے جانے تھے باقی رقم ملٹری ٹریننگ اوردیگر فوجی سازوسامان کیلئے دی جانی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.