تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:9

ایم کیو ایم نے کمشنری نظام مسترد کر دیا

اے آر وائی - کراچی : ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کمشنری نظام مسترد کرتے ہوئے اسے اسمبلیوں اور عدالتوں میں چیلینج کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویئر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کا مذکورہ اقدام عوام کو انکے حقوق سے محروم کرنا ہے۔



کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کمشنریٹ نظام کو مسترد کرتی ہے اور ہمارا اختلاف اصولی ہے، ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا دنیا کے کسی ملک میں یہ نظام نافذ نہیں حتی کہ برطانیہ میں بھی نہیں جس نے پاکستان کی آزادی سے قبل اسے یہاں متعارف کروایا۔



انہوں نے کہا کہ یہ جاگیر داروں اور وڈیروں کی حکمرانی کو برقرار رکھنے ، پاکستان میں ایڈہاک ازم اور اسٹیٹس کو جاری رکھنے کی طرف ایک قدم ہے جس سے دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ کو ہی فائدہ پہنچے گا اور ان کے مفادات کا تحفظ ہو گا ۔ اس کو نافذ کرنے سے حکومت کی نیت واضح ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کمشنری نظام کی بحالی سندھ کے عوام کو غلام بنانے کی سازش ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.