10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:36
کراچی کے خراب حالات ، سندھ حکومت ذمہ دار ہے ، منور حسن
اے آر وائی - ایبٹ آباد : امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے حالات بہتر بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اے پی سی بلائے۔
ایبٹ آباد میں سردار فخر عالم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کے و جود کو خطرات لاحق ہیں اور اگر ے جنو بی و زیر ستان پر فوجی آپریشن کیا گیا تو اس کے پورے ملک میں خطرناک اثرات مر تب ہو ں گے۔
سید منور حسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور الطاف حسین حکومت کے ساتھ ہیں اور اپو زیشن کا الائنس بنا کر عوام کو بے و قوف بنا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمنہ داری و فاقی اور سند ھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔