تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:15

نئی دہلی: فہمیدہ مرزا کیبھارتی اور نیپالی ہم منصبوں سے ملاقاتیں

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے نئی دہلی میں بھارتی اور نیپالی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ فہمیدہ مرزا سارک ممالک کے پارلیمنٹیرینز اور اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی گئی ہوئی ہیں۔ بھارتی لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار اور نیپالی پارلیمنٹ کے اسپیکر سبھاس چندرا نمبانگ سے ملاقاتوں میں خطے میں جمہوری امور مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گیارہ جولائی تک جاری رہنے والی کانفرنس کا بنیادی موضوع خطے میں جمہوریت کو مضبوط کرنا اور پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا بہتر بنانا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.