10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:15
اعصام الحق کی منگنی طے، رسم 16جولائی کو لاہور میں ادا کی جائے گی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی منگنی کی رسم 16 جولائی کو لاہور میں اداکی جا ئیگی۔اعصام الحق کے خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اعصام الحق کی بات گزشتہ ماہ پکی کردی ہے، منگنی کی رسم 16جولائی کو لاہور میں ہوگی۔ اعصام الحق کی منگنی ان کے قریبی رشتے دار کی بیٹی فاہا اکمل مخدوم سے ہو رہی ہے۔ فاہا انگلینڈ کی رہائشی ہیں انہوں نے حال ہی میں سائیکو تھراپی میں ماسٹرز کیا۔ فاہا ڈاکٹراجمل کی پوتی اور معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اکمل کی بیٹی ہیں۔اعصام الحق کے والد احتشام الحق قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں خاندان والوں کی باہمی رضامندی سے شادی طے کی گئی ہے۔ منگنی پہلے کرنے ارادہ تھا لیکن اعصام الحق کی مصروفیت کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ اعصام الحق ڈیوس کپ کھیلنے کے بعدوطن واپس آرہا ہے اور کچھ روز یہاں قیام کریگااس لئے منگنی کی تقریب کی جا رہا ہے ۔