تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:15

شاہی سید کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، کمشنری نظام کی بحالی پر مبارکباد

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ملاقات میں کمشنری نظام کی بحالی اور شہر میں امن بحال کرنے پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ملاقات کے دوران شاہی سید نے کمشنری نظام کی بحالی،پولیس آرڈیننس کے خاتمے اور بلدیاتی آرڈیننس کی ترمیم پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے حکومت سندھ کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کئے ہیں، کمشنری نظام کی بحالی سے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.