10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:26
بھارت میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،20افراد ہلاک100زخمی
جنگ نیوز -
اترپردیش . . . . . بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں بیس افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کالکہ ایکسپریس ہورا سے مغربی بنگال جارہی تھی،کانپور کے قریب ضلع فتح پور میں 15 بوگیاں تیز رفتاری کے باعث قابو نہ رکھتی ہوئی پٹری سے اتر گئیں۔الہ آباد اور کانپور سے ریلوے کی جانب سے دو میڈیکل وین اور ایک ٹرین روانہ کردی گئی ہے،، جو مسافروں کولے کر واپس آئیں گی۔