10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:37
سارک ممالک کو دہشتگردی کیخلاف خود اقدامات کرنا ہونگے، من موہن
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو بیرونی مدد کی بجائے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خود اقدامات کرنا ہونگے۔نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا سارک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔ دہشتگردی ایک سرطان ہے اور اگردہشت گردی کو نہ روکا گیا تو یہ ہمیں ختم کردیگا۔ دوسرے ممالک ہمارے مسائل کا حل نہیں نکال سکتے،بیرونی مدد کی بجائے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خود اقدامات کرنے ہونگے۔