10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:37
کراچی کے امن کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیاگیا،غفورحیدری
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دونوں بڑی پارٹیوں کا مشن ایک ہی ہے اور دونوں امریکا سے اقتدار کی بھیک مانگتی ہیں جبکہ کراچی کے امن کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیاگیا ہے ۔لاہورکے علاقے پانی والا تالاب میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیاں امریکا کی ناراضی مول نہیں لے سکتیں۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مثبت اور مضبوط کردار ادا نہیں کر رہیں اور اپوزیشن کے انتشار کا بنیادی سبب مسلم لیگ ن ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی شہ رگ ہے اور اگر شہ رگ کٹ گئی تو پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو جائے گا۔