10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:37
چین : خلاء میں اگائے گئے پھولوں کی نمائش
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . چین میں کنول کے پھولوں کی نمائش ہوئی جس میں خلاء میں اگائے گئے کنول کے پھول لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔چین کی کاؤنٹی دازو میں 25ویں قومی لوٹس فلاور ایگزی بیشن ہوئی۔نمائش میں کنول کے پھولوں کی پانچ سو سے زائد اقسام پیش کی گئیں، خاص بات یہ تھی کہ ان میں سے 43 اقسام خلا میں اگائے گئے کنول کے پھولوں کی تھیں جو چینی خلابازوں نے خلائی سفر کے دوران اگائے تھے۔ نمائش میں چین کے علاوہ روس اور جاپان سمیت دیگر ملکوں سے لائی گئی کنول کی 30نایاب اقسام بھی شامل تھیں۔خلاء میں اگائے گئے کنول کے پھولوں کو خلائی سورج کا نام دیا گیا ہے۔