10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:5
وزیراعظم کی صاحبزادی فضا گیلانی کا سیاست میں حصہ لینے کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا گیلانی نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ فضا گیلانی لاہور میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات میں شریک ہو گئیں،جہاں انہوں نے سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کیا۔فضا گیلانی نے کہا کہ ان کا خاندان پیپلز پارٹی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے اور سیاست میں آ کر وہ خواتین اور انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کریں گی۔=